واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،شوہر ، حاملہ خاتون  جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا

واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،شوہر ، حاملہ خاتون  جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا

(ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت  کراچی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار خاندان واٹر ٹینکر تلے  کچلاگیا۔

ملیر ہالٹ بس اسٹاپ پر موٹر سائیکل سوار خاتون  اور مرد کو واٹر ٹینکرنے کچل دیا۔ریکسیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی  خاتون نے بچے کوجنم دیا لیکن بچہ جانبرنہ ہوسکا۔

ریکسیو حکام  کاکہنا ہے کہ    حادثے میں میاں  بیوی اور   نومولود بچہ  جاں بحق ہوگئے ۔ مرد کی شناخت عبدالقیوم اورخاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب  پولیس نے واٹرٹینکرڈرائیور کوگرفتارکرلیاہے۔   شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جارہا تھا،    پانی سے بھرے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

خیال رہے کہ  رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ   رواں سال ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی۔

Watch Live Public News