وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، خلیجی جنگ کے تصفیے  کیلئے مذاکرات کی میزبانی پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، خلیجی جنگ کے تصفیے  کیلئے مذاکرات کی میزبانی پر غور

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔جس میں فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام  نے  شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری خلیجی جنگ کو ختم کرنے کے لئے کیجانے والی سفارتی کاوشوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج رات صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا  گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ہک  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔

Watch Live Public News