صدر مملکت کی  افواج پاکستان  کے افسروں و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی منظوری 

صدر مملکت کی  افواج پاکستان  کے افسروں و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی منظوری 

(ویب ڈیسک ) صدرِ پاکستان کی جانب سے پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی منظوری دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرِ پاکستان کی جانب سے پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی منظوری دیدی گئی۔11 کو ستارۂ بسالت، 475  کوتمغۂ بسالت سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 23 کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100  کوستارۂ امتیاز اور 136  کوتمغۂ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا گیا۔بڑی تعداد میں افسران اور جوانوں کو COAS کمنڈیشن کارڈ اور امتیازی اسناد دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کو اعلیٰ عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔میجر سبطین حیدر، میجر حمزہ اسرار، کیپٹن حسنین اختر سمیت کئی شہداء کو ستارۂ بسالت عطا کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کے افسران کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کے اعتراف میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم کا خراجِ تحسین،افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔

Watch Live Public News