ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اور ممکنہ طور پر تاریخی اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 75 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ اوگرا آئندہ دو روز میں اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جبکہ حتمی منظوری شہباز شریف دیں گے۔
حکومت قیمتوں میں اضافے کو مرحلہ وار نافذ کرنے یا سبسڈی کے ذریعے موجودہ سطح برقرار رکھنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا جا چکا ہے، جبکہ حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔