امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار، وزیراعظم

امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار، وزیراعظم

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے  مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم پیشکش کردی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان جامع حل کے لیے مذاکرات کی سہولت کاری کو اعزاز سمجھے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  امریکی  صدر ٹرمپ، وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پیغام ٹیگ کردیا۔

Watch Live Public News