پاکستان کا امریکا ایران رابطہ کار کے طور پر ابھرنا، بھارت کیلئے بڑا سفارتی دھچکا

پاکستان کا امریکا ایران رابطہ کار کے طور پر ابھرنا، بھارت کیلئے بڑا سفارتی دھچکا

(ویب ڈیسک) بھارتی جریدے ' دی وائر'  نے مودی کی " پاکستان کو تنہا کرنے" کی پالیسی ناکام قرار دیدی۔

بھارتی جریدے ' دی وائر'  نے پاکستان کا امریکا ایران رابطہ کار کے طور پر ابھرنا، بھارت کیلئے بڑا سفارتی دھچکا قرار دے دیا۔

بھارتی جریدے  نے   مودی کی " پاکستان کو تنہا کرنے" کی پالیسی ناکام قرار دیدی۔ دی وائر کے مطابق اہم عالمی بحران میں امریکا نے بھارت کے بجائے پاکستان پر اعتماد کیا، پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے لگا، بھارت پس منظر میں چلا گیا۔

بھارتی جریدے  کے مطابق مودی کی خارجہ پالیسی کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان بیک چینل میں پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک ہیں ۔ بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور جبکہ پاکستان کا سفارتی وزن بڑھ گیا۔

امریکا بھارت تعلقات پر بھی سوالات اٹھا دیے ، نئی دہلی کو نظر انداز کرنے کا انکشاف کردیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق  چاہ بہار منصوبہ مؤثر سفارتی فائدہ نہ دے سکا، پاکستان کو برتری حاصل ہے۔عالمی سطح پر نئی سفارتی صف بندی، بھارت شامل نہ ہو سکا۔

Watch Live Public News