لاما نے سب سے اونچی 4 فٹ اور 3 انچ کی چھلانگ لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

لاما نے سب سے اونچی 4 فٹ اور 3 انچ کی چھلانگ لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
اونٹ کی نسل سے تعلق رکھنے والے جانور لاما نے سب سے لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ لاما اٹلی کے ایک کسان کا پالتو ہے جس نے 4 فٹ اور 3 انچ کی سب سے لمبی چھلانگ لگائی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ کسان کی جانب سے یہ ریکارڈ ایک ٹی وی شو میں ریکارڈ کروانا تھا لیکن Boateng de Oro نامی لاما ٹی وی شو کے ماحول سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بار باڑ سے ٹکراتا رہا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماحول کو دیکھتے ہوئے تیسری بار چھلانگ لگوانے کا تجربہ لاما کے اپنے فارم پر کیا گیا ہے جہاں اس نے آسانی سے 4 فٹ 3 انچ کی چھلانگ لگالی۔ لاما کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے لاما کی لمبی چھلانگ لگانے کی صلاحیت کا اندازہ تب ہی ہوگیا تھا جب اسے لمبی چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔