متنازعہ ٹوئٹس کیس:اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

متنازعہ ٹوئٹس کیس:اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: متنازعہ ٹوئٹس کیس:اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس پر درج مقدمہ کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما وکلاء علی سہیل خان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔

بعدازاں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی گئی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تشدد اور ظلم سے ملک کے حالات مزید ابتر ہوں گے، حالات جس طرف جا رہے ہیں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں جب تک کوئی بھی جج ہو، جرنیل یا کسی مکاتب فکر سے ہو قانون کے تابع نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا۔

Watch Live Public News