ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کی عوام کی جانب سے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلیوں میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پرمقررین نے کہا کہ " پاکستان سے الحاق کشمیریوں کی منزل ہے ، آزادکشمیر میں انتشار پھیلانا دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش کرنےوالوں کو ہمیشہ ناکامی ہو گی۔
مقررین کا میزد کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے آزادکشمیر کی عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق مسائل کے خاتمے کیلئے ایک تاریخی پیکج دیا ہے۔ پاکستانی اور کشمیری بھائی بھائی ہیں اس رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہے، افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ ہیں لائن آف کنٹرول کے چپے چپے کو شہیدوں نے اپنے خون سے تر کیا ہے جو کبھی رائگاں نھیں جائے گا۔