ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومینٹک ویڈیو منظرعام پر آگئی

ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومینٹک ویڈیو منظرعام پر آگئی
کیپشن: mahira khan's video with azaansamikhan
سورس: instagram

(ویب ڈیسک) ماہرہ خان نےاذان سمیع کی سالگرہ پر ان کے ساتھ ڈانس کی بی ٹی ایس ویڈیو جاری کردی، جہاں دونوں اپنے گانے ’تو‘ پر ایک ساتھ رقص کررہے ہیں۔

معروف موسیقار و گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے 22 مئی کو اپنی سالگرہ منائی۔ کئی البمز میں اپنی روح پرور موسیقی کے لئے مشہور اذان نے انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا ہے،ان کے اس خاص دن پر انڈسٹری کے کئی دوستوں اور ساتھیوں نے انہیں نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

ان کی قریبی دوست ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اذان کے ساتھ کچھ خوبصورت یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے گانے ”تو“ کی ایک ویڈیو اور ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اذان کو گلے لگا رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے پیارے اذان… خدا کرے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اور اور ہو۔ زیادہ جادو، زیادہ محبت، اور زیادہ موسیقی‘ انشاء اللہ‘ آئی لو یو۔ اور خدا کے واسطے جلدی کرو اور گریمی نوم حاصل کرو, میں انتظار کر رہی ہوں, سالگرہ مبارک ہو۔ “

 بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اذان نے اس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”سپر اسٹار“ میں کام کیا تھا جہاں انہوں نے اسکرین پلے لکھا تھا اور میوزک کمپوز کیا تھا۔

Watch Live Public News