آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے اقدامات اٹھائے جا رہے:منصور قادر ڈار

 آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے اقدامات اٹھائے جا رہے:منصور قادر ڈار

ویب ڈیسک: وفاقی محتسب کمشنر آر آر ڈی منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ٹیلی مواصلات کے درپیش مسائل کے حل کے کوششیں کی جا رہی ہیں پی ٹی اے کے توسط سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے اقدامات اٹھائے جا رہے۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی محتسب کے  کمشنر آئی آر ڈی منصور قادر ڈار نے کہا وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر آزاد کشمیر میں کام کرنے والی  وفاقی  ایجنسر کے خلاف عوامی شکایات پر باقاعدہ سماعت کے بعد نہ صرف  داد رسی کی جاتی ہے  بلکہ فیصلوں پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جاتا ہے 
منصور قادر ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ تر عوامی  شکایات موبائل فون کمپنیوں سے متعلق ہیں جنکی داد رسی کے لک پی ٹی اے اقدامات اٹھارہا ہے.
کمشنر آر ڈی کا کہنا تھا کہ موبائل  فون کمپنیاں  آزاد کشمیر میں ہر سال چھ ٹاورز کا اضافہ کرنے کی پابند ہیں آزاد کشمیر میں فائبر آپکٹس کی فراہمی اور یونیورسل سروس فنڈز کی فراہمی کے بعد آزاد کشمیر میں سیلولر سروس بہتری آئے گی

Watch Live Public News