ویب ڈیسک:نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا شہری پر تشدد کا معاملہ، تشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکار ضیاء کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔
اہلکار نے 14 مئی کو ائیر پورٹ پر سعودی نژاد شہری پر تشدد کیا تھا ، اہلکار نے سعودی عرب جانے والے شہری جاوید پر اس کی فیملی کے سامنے تشدد کیا تھا ۔
مسافر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں چھٹیاں گزارنے آیا تھا ، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی جی اے ایس ایف نے انکوائری کا حکم دیا تھا ، انکوائری میں اہلکار پر الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔