ویب ڈیسک: بھارت کی معاشی ساکھ کو شدید دھچکا۔۔مالی سال 2024-25 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96.5 فیصد تک گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری تباہی کے دہانے پر، 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر پہنچ گئی۔ بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا۔
عالمی سیاسی کشیدگی اور بھارت کی جارحیت کے کھل کر سامنے آنے سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی سے بھارتی کرنسی اور زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گراؤٹ کا شکار ہیں،بھارتی جارحیت سے نالاں غیر ملکی سرمایہ کار اپنے سرمایے کو دوسرے ممالک منتقل کرنے لگے۔
مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بھارت کو عالمی سطح پر اقتصادی تنزلی اور سرمایہ کاری کے بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں۔