ویب ڈیسک: پاکستان کی حالیہ شاندار فتح کے بعد نیا ملی نغمہ “ ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف قومی جذبے کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی نغمہ “ ہر لحظہ ہیں تیار ہم” معروف گلوکار اور موسیقار واجد سعید نے گایا اور کمپوز کیا ہے، جبکہ اس کے دل گرما دینے والے بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ پاکستان کے عوام کی حب الوطنی، قربانی اور عزم کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے۔
قوم کو خراجِ تحسین، دشمن کو پیغام
یہ نغمہ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی فتح کے بعد ریلیز ہونے والا پہلا خصوصی نغمہ ہے۔ نغمے میں کہا گیا ہے:
"یہ بات اب تاریخ کے پنوں پہ لکھی جائے گی،
اب تو قیامت تک اسے دنیا بھلا نہ پائے گی۔"
نغمے کے بول دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں:
"چپ بیٹھے ہیں اس کا مطلب، ہیں امن و اماں کے حامی ہم،
جنگ چھیڑو گے، نہ چھوڑیں گے!"
"سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم،
دشمن ہمارے یاد رکھ، ہر لحظہ ہیں تیار ہم!"
یہ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اور نوجوان نسل اسے قومی فخر کا استعارہ قرار دے رہی ہے۔