ویب ڈیسک: محکمہ کالجز، ہائیر ایجوکیشن و ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے گرم علاقوں میں واقع کالجوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات یکم جون 2025 سے 14 اگست 2025 تک ہوں گی۔ یہ فیصلہ بلوچستان کے گرم بیلٹ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر کیا گیا ہےتاکہ طلبہ اور اساتذہ کو شدید موسم سے محفوظ رکھا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اور نجی کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شیڈول کی مکمل پاسداری کریں۔
