اورنج لائن، گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

اورنج لائن، گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو کے کرایوں میں اضافہ
کیپشن: اورنج لائن، گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔پنجاب کی اورنج لائن، گرین لائن اور بلیو لائن میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے کرایےپر 26 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایوں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔فیڈر روٹس کے یکطرفہ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتوں، آپریشنل لاگت اور سبسڈی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

شہری حلقوں میں اس فیصلے پر تشویش پائی جاتی ہے، خصوصاً ان افراد میں جو روزانہ میٹرو بس سروس سے سفر کرتے ہیں۔

میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسیں اسلام کے 17 روٹس پر چلتی ہیں,فیصلے سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالے 90 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہونگے.

سی ڈی اے حکام کا کہناہے کہ میٹرو بسی‍ں اور الیکٹرک فیڈر بسیں اسلام آباد کے 17 روٹس پر چلتی ہی،ان بسوں پر روزانہ 90 ہزار کے لگ بھگ مسافر سفر کرتے ہیں،میڑو بسوں اور فیڈر الیکٹرک بسوں پر دی جانیوالی سبسڈی کم کی گئی ہے،ان بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی گئی ہے۔

سی ڈی اے حکام کا مزید کہناہے کہ میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسوں پر سی ڈی اے سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی دے رہا ہے،کرائے بڑھانے کے باوجود سی ڈی اے سالانہ ڈیڑھ سے پونے 2 ارب روپے سبسڈی ادا کرے گا۔

Watch Live Public News