فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

تفصیلات کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں  صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزراء، گورنرز، سیاسی و عسکری قیادت نےبھرپور شرکت کی۔

،قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا، آپریشن بنیان مرصوص میں انٹر سروسز کوآرڈینیشن کو کامیابی کی کنجی قراردیا گیا۔

بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا گیا، سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی گئی، تقریب قومی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط مستقبل کے عزم کا مظہر رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے تینوں افواج کی مثالی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کو سراہا، فیلڈ مارشل نے کہا بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  ہم نئی توانائی اور عزم کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔

Watch Live Public News