پاکستان، بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری

پاکستان، بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک: پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہورقذافی اسٹیڈیم میں ہوگی، سیریز کے لئے ٹکٹوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 جنرل انکلوژرز ٹکٹ 200 روپے میں اورگیلری ٹکٹ 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گی،   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 28 مئی سے یکم جون تک  کھیلی جائے گی ۔

 شائقین کرکٹ ٹکٹ 25 مئی سے نجی کوریئر سروس سے خرید سکیں گے،  پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ میں واقع کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز کے ٹکٹس کی قیمت 300 روپے مقرر، پریمیم انکلوژرز راجاز اور سعید انور کے ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز فضل محمود اور عمران خان  کے ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

Watch Live Public News