تیز آندھی اور بارش، وزیراعلی پنجاب کامتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکا حکم

تیز آندھی اور بارش، وزیراعلی پنجاب کامتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طوفان اور بارش کی پیش نظر  انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف  نے راولپنڈی اور دیگر شہرو ں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لے لیا،  وزیراعلی مریم نوازشریف کی  انتظامی افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کی،  وزیراعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔ 
 راولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت ، مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،  وزیراعلی مریم نوازشریف نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہروں میں ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

قبل ازیں لاہور موٹروے  پر بھی مختلف مقامات پر تیز آندھی،  طوفان اور تیز ہوا، موٹروے ایم 2  پر ٹھوکر  سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی شدید طوفان کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

 ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق حد نگاہ میں بہتری اور طوفان تھمنے پر موٹروے ایم 2 اور 3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں تیز آندھی، طوفان  اور بارش کا سلسلہ تھم گیا، تیز آندھی اور طوفان کے باعث پمز ہسپتال کی فارمیسی کے بل بورڈز اکھڑ گئے ، بل بورڈ گرنے سے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں  بال بال بچ گئیں۔

Watch Live Public News