ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوکر 3357 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، ایک تولہ سونا 3100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 2658 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر پہنچ گیا ، ایک تولہ چاندی 42 روپے اضافے سے 3508 روپے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 925 روپے تھی۔