ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آندھی و طوفان کے باعث 13 شہری جاں اور 92 زخمی ہوئے،لاہور میں آندھی و طوفان کے باعث 3 شہری جاں بحق ہوئے ۔
قبل ازیں ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے 8شہریوں کے جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، 1راولپنڈی، 1 جہلم، 3 شیخوپورہ، 1 ننکانہ صاحب 1 اور سیالکوٹ میں 1 شہری جاں بحق ہوا۔
اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں، طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کے الرٹس کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لئےمحفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔
بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دی، ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔