’ایکس‘ کی سروس متاثر کیوں؟ پی ٹی اے کا وضاحتی بیان آگیا

 ’ایکس‘ کی سروس متاثر کیوں؟ پی ٹی اے کا وضاحتی بیان آگیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس‘کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا، پی ٹی اے کا کہنا تھا دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو جمعرات، 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا،گزشتہ تعطل کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا،پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔

 ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں،عالمی ادارے “نیٹ بلاکس” نے تصدیق کی ہے ‘ ایکس’ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے۔

 تعطل کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کئے ہوئے ہے،عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News