عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں ایک اور سیاسی بحران ٹل گیا، عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بطور چیف ایڈوائزر ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

 ڈاکٹر یونس نے ایڈوائزری کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد عبوری حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ناممکن بنا دیا جاتا ہے ،، خواہ وہ شکست خوردہ قوتوں کے اکسانے کی وجہ سے ہو یا غیر ملکی سازشوں کا حصہ،  حکومت تمام وجوہات عوام کے سامنے پیش کرے گی اور پھر اس کے مطابق آئندہ فیصلے کرے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی اقدام حکومت کی خودمختاری، اصلاحات کی کوششوں، عدالتی عمل، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، یا معمول کے کام کاج میں رکاوٹ بنتا ہے تو حکومت عوامی مشاورت سے ضروری فیصلے کرے گی۔

 چیف ایڈوائزر نے اہم مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث ڈاکٹر یونس نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

Watch Live Public News