ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چھٹیوں میں ایک دن کی کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26، 27 اور 28 مئی کو عام تعطیلات ہوں گی، جبکہ 29 مئی بروز جمعہ تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
حکومت سندھ کے مطابق تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔