ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا، ایرانی صدر

ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا، ایرانی صدر

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای  کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق   ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا مؤقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ملک میں کوئی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہاکہ ریاستی امور چلانے کے لیے ایک متفقہ فیصلے اور اجتماعی اطاعت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بات واضح رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا  ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور معاہدے سے متعلق عالمی سطح پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News