(ویب ڈیسک ) ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے دو گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز اپنے نام کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق نعمان خان انڈر 17 ایشین جونیئر چیمپئن بن گئے۔ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی شیون اگروال کو شکست دے کر گولڈ جیتا۔
احمد ریان خلیل نے ملائیشین کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا دیا۔ احمد ریان خلیل نے انڈر 15 ٹائٹل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ماہ نور علی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کر لیا۔محمد عمیر عارف اور محمد سہیل عدنان نے برانز میڈلز جیت لیے۔
پاکستان کے 8 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کی۔عبداللہ نواز اور مصطفیٰ خان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔سحرش علی تیسرے راؤنڈ تک پہنچیں، ماہ نور علی کے خلاف مقابلہ ہار گئیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر قوم کو فخر ہے۔