پبلک نیوز: کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول کے باہر کوئی اندر کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اب تو اسکرینز پر صرف مریم نواز کی تصویر چلتی ہے۔