اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد بڑھا دی گئی، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ سوئی نادرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی جی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی،سوئی سدرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔