ویب ڈیسک: گلگت بلتستان اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد آج رات 12 بجے باضابطہ طور پر تحلیل ہو جائے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 42ویں اجلاس کا تیسرا اور آخری سیشن آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد اسمبلی اپنی مدت مکمل کر لے گی۔
سیکرٹری جی بی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی، جبکہ اگلے عام انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے، جس کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔