بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا کی شادی ملتوی ہوگئی

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا کی شادی ملتوی ہوگئی

ویب ڈیسک: بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اتوار کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں واقع مندھنا فارم ہاؤس میں ہونا تھی۔

تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک اُن کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔

دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے مطابق سمرتی کے منگیتر اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی وائرل انفیکشن اور شدید تیزابیت کے باعث طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمریتی مندھانا نے شادی سے متعلق تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ گزشتہ روز 23 نومبر کو مہاراشٹرا کے علاقے میں واقع مندھانا فارم ہاؤس میں طے تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپوزر پلاش موچل کی طبیعت کے حوالے سے ان کی والدہ نے بتایا ہے کہ پلاش کو سمریتی کے والد سے بہت زیادہ لگاؤ ہے، سمریتی سے زیادہ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اچھے دوست ہیں۔

میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جب سرینواس مندھانا کو دل کا دورہ پڑا تو پلاش کی روتے روتے طبیعت خراب ہوگئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سب نارمل ہے بس پلاش کو ذہنی تناؤ ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ تاہم انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News