ویب ڈیسک: پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کیساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی، پشاور زلمی کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔
پشاور زلمی نے ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی، پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اگلے سال 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے، جاوید آفریدی کا ویژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کا معاہدے کی تجدید کرنا پی ایس ایل پر اعتماد کا مظہر ہے ، زلمی کی انرجی اور فین کنیکٹ پی ایس ایل کی شناخت ہے۔
پی ایس ایل کی ترقی میں جاوید آفریدی کا کلیدی کردار رہا ہے۔
پشاور زلمی کو پی ایس ایل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم قرار دیا گیا، زلمی کی فین انگیجمنٹ اور کارکردگی نے مضبوط کمرشل وراثت بنائی، زلمی کے نیا 10 سالہ معاہدے سے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز نے دس سال کی توسیع کی گئی۔