ویب ڈیسک: دہلی ایئرپورٹ پر ایک افغان ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ایئرلائن کی فلائٹ FG‑311 ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن پائلٹ نے غلطی سے 29 R رن وے پر لینڈ کر دیا۔
پائلٹ نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران آئی ایل ایس (Instrument Landing System) سگنل کھو گیا اور کم دیکھائی دینے کی وجہ سے جہاز نے بصری لینڈنگ کرتے ہوئے دائیں رخ اختیار کر لیا۔
A serious aviation lapse was narrowly prevented at Indira Gandhi International Airport @DelhiAirport on Sunday when an Ariana Afghan Airlines flight arriving from Kabul landed on a runway designated for departing aircraft, a senior DGCA ATC official said.
— Ashoke Raj (@Ashoke_Raj) November 24, 2025
According to the… pic.twitter.com/TpadXfDy31
یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔