پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی صدر سے الوداعی ملاقات

پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی صدر سے الوداعی ملاقات

ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات, جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی.

صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا، صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔

سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ صرف 50 دن جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین کے طور پر سنبھالا۔

آئینی طور پر اہم پیشرفت 27ویں ترمیم کی صورت میں سامنے آئی، جس کے تحت جنرل مرزا کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر مزید تقرری نہیں کی جائے گی۔ یوں وہ ملکی تاریخ کے 18ویں اور آخری CJCSC ہوں گے۔

Watch Live Public News