اسلام آباد: تشدد اور بال کیوں کاٹے؟ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان آگیا

اسلام آباد: تشدد اور بال کیوں کاٹے؟ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان آگیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں بااثر ملزمان کا لڑکی پر بدترین تشدد،ملزمان نے تشدد کے بعد  لڑکی کے بال کاٹ ڈالے، پولیس نے دو خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق باثر ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کرنے اور بال کاٹنے کا معاملہ ، متاثرہ لڑکی ایمان نے واقعہ پر ویڈیو بیان جاری کر دیا، ویڈیو ’پبلک نیوز‘ کو موصول ہوچکی ہے۔ 

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھ پر تشدد کرنے اور بال کاٹنے کا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، ثناء اور ارمان نامی لڑکا مجھے میرے گھر سے مصریال روڈ پر واقع فلیٹ پر لے کر گئے تھے۔

فلیٹ پر لے جا کر مجھ پر تشدد کیا گیا،میرے بال کاٹے گئے اور ویڈیو بھی بنائی،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں لے کر گئے اور مجھے ڈرایا دھمکایا گیا،فلیٹ پر ارمان،دورانی،مٹھو اور ان کا ایک نامعلوم ساتھی شامل تھا۔

مجھے لوگوں سے معلوم ہوا کہ میری ویڈیو وائرل کر دی گئی ہے،ملزمان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن نے لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

لوہی بھیر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک مساج سینٹر نے واقعے کو غلط رنگ دے کر اسلام آباد کا ظاہر کیا۔

واقعے کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،لوہی بھیر پولیس نے متاثرہ لڑکی اور مرکزی ملزم کو ٹریس کرلیا، متاثرہ لڑکی کے مطابق واقعہ ڈیڑھ ماہ پہلے ڈھوک کھبہ میں پیش آیا۔

پولیس نے دو خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا،خاتون لوہی بھیر کے علاقے میں سیلون پر ملازمہ تھی،سیلون کے تمام ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار عملے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملزمان لڑکی پر جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہے ، لڑکی کی جانب سے انکار پر ملزمان نے یہ قدم اٹھایا۔

Watch Live Public News