جسٹس (ر) یار محمد خان گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

جسٹس (ر) یار محمد خان گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کی حکومت 5 سال مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی، جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا، فیصلہ وزیراعلیٰ اور قائدِ حزب اختلاف کی مشاورت سے کیا گیا۔

گلگت بلتستان کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو صوبے کا نیا نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کی تعیناتی گلگت بلتستان کے آرٹیکل 48 اے (2) کے تحت عمل میں لائی گئی۔اس فیصلے کے لیے گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین نے موجودہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی، جس کے بعد یار محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کا تعلق ضلع استور سے ہے اور وہ قبل ازیں عدلیہ کے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

حکومتِ گلگت بلتستان کی 5 سالہ مدت منگل کی رات 12 بجے پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد نگراں حکومت نے امور سنبھال لیے ہیں جب کہ نگراں سیٹ اپ گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات تک برقرار رہے گا۔

دوسری جانب حکومتِ گلگت بلتستان کے قانون و استغاثہ ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق گلگت بلتستان میں وزرا، مشیران، کوآرڈینیٹرز اور وزرائے اعلیٰ کے خصوصی معاونین کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

نگراں حکومت سے متعلق دفعات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس نوٹیفکیشن کا نفاذ 24 نومبر 2025 کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

Watch Live Public News