اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے ان ارکان کے 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔ لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ میاں عبدالروف،سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمی بخاری کواجلاس کی پندرہ نشستوں میں شرکت کے لئے معطل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی،زیب النسا اعوان اور ذیشان رفیق بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ کنول لیاقت ایڈوکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا،سنبل مالک حسین کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ان ارکان پر ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے،سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عمران خاں کو نااہل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کر رہے تھے۔ قرارداد جب پیش کی جارہی تھی تو لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔