کراچی : ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ،یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو 2ہزار، گاڑی سوار کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے،گاڑی کو 800 روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا، سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ۔ اقبال دارا کا کہنا تھا کہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ، لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا ، کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500،گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔ جبکہ مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل ڈھائی ہزار،گاڑی والا 3ہزار جرمانہ بھرے گا۔