ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) انٹرنیشنل فائٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 15 رکنی بھارتی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ 10 فائٹرز اور 5 آفیشلز پر مشتمل بھارتی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا۔ ایونٹ 27 اکتوبر 2024 کو لاہور میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ نے بھارتی ٹیم اور آفیشلز کا استقبال کیا۔
بابر راجہ صدرپاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اپنے بھارتی ساتھیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئی ٹی ایف ایک شاندار ایونٹ ہوگا۔ دلچسپ فائٹس کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے دوستی کے اس پیغام کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔