حرا مانی کے بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین کی تنقید، "لباس نامناسب ہے" کے تبصرے وائرل

حرا مانی کے بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین کی تنقید،
کیپشن: حرا مانی کے بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین کی تنقید، "لباس نامناسب ہے" کے تبصرے وائرل

ویب ڈیسک: ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز اور روزمرہ کی سرگرمیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، جس کے باعث ان کے فالورز کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساڑھی میں اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ پُرکشش دکھائی دے رہی تھیں۔ تاہم متعدد صارفین نے ان کے لباس کو "حد سے زیادہ بولڈ" اور "نامناسب" قرار دیتے ہوئے اعتراضات اٹھائے۔

سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں میں ایک صارف نے لکھا، "بیٹے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی ماں ایسی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔" ایک اور تبصرہ آیا کہ، "یہ سب اسی شوبز نظام کی ڈیمانڈ ہے جس میں یہ لوگ کام کرتے ہیں۔"

ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا، "جسم کو بھی ڈھانپ لیا کریں، اس طرف بھی توجہ دیں۔"

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی نے بارش میں بھیگتی ہوئی ساڑھی میں فوٹو شوٹ کروایا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ عمومی طور پر ایسے منفی تبصروں کا جواب نہیں دیتیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تنقید کے باوجود اپنی پسند کے مطابق کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Watch Live Public News