لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،8 خوارج جہنم واصل

لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،8 خوارج جہنم واصل
کیپشن: لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،8 خوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں 8خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ  کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News