کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی تیاری،ذرائع

کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی تیاری،ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت داخلہ نے حتمی رپورٹ وزارت قانون اورالیکشن کمیشن کو بھجوادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں پنجاب حکومت کی سفارشات بھی شامل ہیں ۔وزارت داخلہ کاجاری ہونےوالا نوٹیفکیشن بھی رپورٹ کاحصہ بنایاگیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قانون اٹارنی جنرل اورالیکشن کمیشن سےمشاورت کےبعدریفرنس سپریم کورٹ بھجوائےگا۔

Watch Live Public News