سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 8 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 8 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،   سکیورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں 8 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیا۔

  سکیورٹی فورسز نے بھارتی پروکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا. 

سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ 


 

Watch Live Public News