(ویب ڈیسک ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا گیا۔
شان مسعود نے 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3،108 رنز بنائے ہیں، جس میں 6 ٹیسٹ سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شان مسعودنے 14 ٹیسٹ میں پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے، جس میں حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں کی سیریز بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر اس کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی۔
36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا۔