پہلا ٹی 20 میچ، قومی کرکٹ ٹیم’گلابی کِٹ‘ پہن کر میدان میں کیوں اُترے گی؟

پہلا ٹی 20 میچ، قومی کرکٹ ٹیم’گلابی کِٹ‘ پہن کر میدان میں کیوں اُترے گی؟

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 28 اکتوبر کو شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ گلابی رنگ کی خصوصی کِٹ پہن کر کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنک ربن مہم میں شمولیت اختیار کی ہے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔

پی سی بی کے سی او او نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی جب کہ اس روز میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے، دوران میچ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کریں گے۔

 
 

Watch Live Public News