فراڈ کے شکار کرکٹر صہیب مقصود کو اپنی گاڑی واپس مل گئی

فراڈ کے شکار کرکٹر صہیب مقصود کو اپنی گاڑی واپس مل گئی

(ویب ڈیسک )  فراڈ کے شکار پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود کو  بالآخر 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر بیان میں صہیب مقصود نے کہاکہ  میں دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخہ محسن نقوی کا  شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری گاڑی تقریباً 9 ماہ بعد واپس دلوانے میں مدد کی ۔ سچ ہمیشہ کی جیت ہوتی ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ میں آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا اور فوری کارروائی کی۔

صہیب مقصود نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت  اور پنجاب پولیس گزشتہ 3، 4 دن سے مجھ سے مسلسل رابطے میں رہی۔

خیال رہے کہ   صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کرنے کے دوران بڑا مالی فراڈ ہوگیا تھا جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Watch Live Public News