پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،24ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،24ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جب مثبت کیسز کی شرح صرف ایک دن میں کم ہو کر پانچ فیصد سے تقریبا چار فیصد تک آگئی ہے، مہلک کورونا وائرس سے مزید 50 مریض جاں بحق ، ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 27 ہزار 482 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھوں کا احتجاج،سکھ فار جسٹس نے ہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم لہرا دیئے،مودی کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے لئے نعرے،مودی آج امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے،افغانستان کی نئی صورتحال،قیام امن میں پاکستان کا کردار اور کسی بھی انسانی المئیے سے بچنے کےلئے اقدامات تقریر کا حصہ،وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کریں گے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات،باہمی روابط کے فروغ بالخصوص افغان ایشو پر تبادلہ خیال،وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ انسانی بحران کو رکوانے کے لئے متحرک ہے لیکن ہم مزید افغان مہاجرین کے متحمل نہیں ہوسکتے، کہا ہم افغانستان میں عالمی برادری کے تعمیری اورمثبت کردار کے خواہاں ہیں وزیر اعظم عمران خان سے عراقی ہم منصب مصطفیٰ الکاظمی کا رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر بات چیت،افغانستان کی تازہ صورتحال بھی زیرغور آئی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن اور استحکام علاقائی امن کے لئے ضروری ہے،دونوں وزرائے اعظم کا افغان عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی اہمیت پر اتفاق