مودی کا دورہ امریکہ، خالصتان کے پرچم لہرا دئیےگئے

مودی کا دورہ امریکہ، خالصتان کے پرچم لہرا دئیےگئے
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں خالصتان کے پرچم لہرا دئیے گئے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر سکھوں نے ان کے ہوٹل کے باہر ڈیرے جما لئے، علیحدہ سکھ ملک کے قیا م کے حق میں نعرے بازی ، بھارتی پنجاب میں سکھوں کے قتل عام کا الزام ۔ https://twitter.com/SaafDill/status/1441296558918496257 تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خالصتان کا نعرہ لگانے والی سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس کی طرف سے مودی کے دورہ امریکہ کے دورہ پر پرزور احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے، تنظیم کے رہنما گرپٹونٹ سنگھ پنون نے مودی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے بھارتی کسانوں کی طرف سے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر تین ہزار سے زائد سکھوں کا قتل کروایا ہے۔ https://twitter.com/WaqarBaShir_/status/1358509011033858048 بھارتی وزیر اعظم نریندر مو دی امریکہ کے اہم دورے پر پہنچے تو ان کے ہوٹل ولرڈ کے باہر سکھ رہنما پنون کی قیادت میں سکھوں کی بڑی تعداد احتجاج کرنے پہنچ گئی، اس موقع پر مودی سرکار کے خلاف اور خالصتان تحریک کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ https://twitter.com/JazzyARY/status/1221618765680586753 سکھ رہنما پنون نے ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکہ میں مودی کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن جائیں گے، مودی جہاں جائے گا اس کے پیچھے جائیں گے اور پوری دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے، اس نے بھارتی کسانوں کا قتل عام کر کے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔

Watch Live Public News