عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست،ٹرائل روکنے کی درخواست،عدالت سے اہم خبرآگئی

عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست،ٹرائل روکنے کی درخواست،عدالت سے اہم خبرآگئی
کیپشن: عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست،ٹرائل روکنے کی درخواست،عدالت سے اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔ 

Watch Live Public News