ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے سینٹرل پولیس آفس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اول خان نے صوبے کے تمام پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس اہلکار سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیں۔
مراسلے کے مطابق 11 ستمبر کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے تمام پولیس اہلکاروں کو سرکلر جاری کیا تھا۔ واضح ہدایات کے باوجود بعض پولیس افسران اور اہلکار اب بھی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس افسران کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ پالیسی کی نفاذ کو یقینی بنائیں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف متعلقہ پولیس افسران محکمہ جاتی کارروائی کریں۔