حاجات اور مرادیں پوری کرنے کیلئے دعا

حاجات اور مرادیں پوری کرنے کیلئے دعا
کیپشن: حاجات اور مرادیں پوری کرنے کیلئے دعا

ویب ڈیسک: ہر انسان کی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب دل کی گہرائیوں سے کوئی خواہش، کوئی ضرورت یا کوئی خواب ربِ کائنات کے حضور عاجزی سے مانگنے کو بے قرار کر دیتا ہے۔ 

دعائیں وہ بابرکت وسیلہ ہیں جو بندے کو اپنے خالق سے جوڑتی ہیں اور ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہیں۔ چاہے دل کی مراد پوری کرنی ہو، مشکل آسان کرنی ہو یا زندگی کے کسی موڑ پر رہنمائی درکار ہو، سچی نیت اور پختہ یقین کے ساتھ کی جانے والی دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر حاجات اور مرادیں پوری کرنے کیلئے دعا سے متعلق پوچھے گئے سوال پرتفصیلی جواب شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

حاجات اور مرادیں پوری ہونے کے لیے دعا

سوال

وہ کون سی دعاہے کہ حاجات جلد سے جلد پوری ہوجائیں؟

جواب

اپنی جائز حاجات اور مرادوں کے حصول کے لیے اللہ کی طرف رجوع کریں، فرائض کی پابندی کریں، گناہوں سے بچیں اور  کثرت سے توبہ واستغفار کریں، اور اس کے ساتھ حدیث میں بتائے ہوئے درج ذیل طریقہ پر عمل کریں۔

 حدیث میں ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے کوئی خاص حاجت یا اس کے کسی بندے سے کوئی خاص کام پیش آجائے تو اس کو چاہیے کہ وضو کرے خوب اچھی طرح، پھر دو رکعت (اپنی حاجت کی نیت سے) نمازِ حاجت پڑھے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے اور رسول اللہﷺ پرصلاۃ وسلام بھیجے (یعنی درود شریف پڑھے) اس کے بعد یہ دعا کرے:
’’لَا اِلٰـهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْعِصْمَةَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ، وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَّالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِيْ ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَه وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَه وَلَا حَاجَةً هيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَهَا یَا أَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ‘‘.

ان شاء اللہ اس سے جائز حاجات پوری ہوجائیں گی۔

 نبی کریم ﷺ  کرب اور پریشانی کے وقت درج ذیل دعا فرماتے تھے، اسے دعاءِ کرب کہتے ہیں، اسے پڑھ کر دعا مانگنے سے بھی امید ہے کہ ان شاء اللہ حاجت براری ہوگی:

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

ترجمہ : اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو بڑا عظیم اور بردبار ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے، اس اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو زمین و آسمان اور عرش کریم کا رب ہے۔

سنن الترمذي ت شاكر (2/ 344):

"عن عبد الله بن أبي أوفى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من كانت له إلى الله حاجة، أو إلى أحد من بني آدم فليتوضأ وليحسن الوضوء، ثم ليصل ركعتين، ثم ليثن على الله، وليصل على النبي صلى الله عليه وسلم، ثم ليقل: لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين، أسألك موجبات رحمتك، وعزائم مغفرتك، والغنيمة من كل بر، والسلامة من كل إثم، لا تدع لي ذنبا إلا غفرته، ولا هما إلا فرجته، ولا حاجة هي لك رضًا إلا قضيتها يا أرحم الراحمين ": «هذا حديث غريب وفي إسناده مقال، [ص:345] فائد بن عبد الرحمن يضعف في الحديث، وفائد هو أبو الورقاء»".

صحيح مسلم (4/ 2092):
"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»". 

صحیح البخاري، کتاب الدعوات، باب الدعاء عند الکرب، 2/939، ط: قدیمي. فقط والله أعلم

فتوی نمبر : 144108201524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News